بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر والوں کو ثواب ایصال کرنا


سوال

رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت کا ثواب اپنے گھر والوں کو بھی پہنچا سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں! رمضان المبارک کے مہینے میں کی گئی عبادات کا ثواب اپنے گھر والوں کو پہنچا سکتے ہیں، ایصالِ ثواب جس طرح مرحومین کے لیے کیا جاتا ہے اسی طرح زندہ لوگوں کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ تخصیص صرف رمضان کے مہینے کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ بارہ مہینوں میں جب کبھی بھی کوئی نیک کام کیا جائے اس کا ثواب دوسروں کو بھیجا جا سکتا ہے، اسی طرح یہ حکم تلاوت کلام پاک کے ساتھ بھی مخصوص نہیں ہے، بلکہ ہر نیک عمل کا ثواب زندہ اور مردہ لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 243):

وفي البحر: من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع.

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201951

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں