بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1446ھ 05 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر اسکیم سے بالواسطہ قرضہ لینا


سوال

میرے پاس حاضر وقت میں  اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں گھر خرید لوں، اگر کوئی ایسا شخص مل جائے جو پہلے بھی بینکوں سے لون لیتا ہو یا  غیر مسلم شخص ہو،  میں اس کو کہوں  کہ آپ حکومت کی اسکیم والا گھر خرید  لو، اور پھر  کچھ  منافع لے لو،  مثلاً حکومت  پانچ سال کے لیے 6000000  لاکھ  دے  رہی  ہے تو آپ مجھے پانچ سال یا چار کے لیے 7000000 لاکھ دے دو اور پیسوں کے وقت قسط معلوم کریں!

جواب

صورتِ مسئولہ  میں اگر کوئی شخص  از خود کسی جگہ سے سودی قرض  لے،  (یعنی  آپ نے اس کو سودی  قرض لینے کے لیے نہ کہا ہو) اور پھر وہ آپ کو  یہ رقم بغیر  کسی سود کے  دے رہا ہو اور آپ اس رقم سے اپنی ضرورت کو پورا کریں ،تو ایسی صورت میں آپ کا اس شخص سے وہ غیر سودی قرض لینا جائز  ہوگا۔ لیکن  آپ کی ذکر کردہ مثال کے مطابق اگر وہ  60 لاکھ روپے سودی قرض لے  اور آپ کو  مزید سود   رکھ کر آگے  دے تواس طرح کرنا جائز نہیں ہے۔

سود کے ایک درہم کو رسول اللہﷺ نے 36مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سخت گناہ قرار دیا ہے۔ حدیث شریف میں ہے:  

’’عن عبد اللّٰه بن حنظلة غسیل الملائکة أن النبي صلی اللّٰه علیه وسلم قال: لَدرهمُ ربًا أشد عند اللّٰه تعالٰی من ست وثلاثین زنیةً في الخطیئة‘‘. (دار قطني)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201595

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں