بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر سے ۱۰۰ کلومیٹر دور امامت کے لیے جاکر ہفتہ بعد آنے والا مسافر ہوگا یا مقیم؟


سوال

 اگر مسجد کا امام ایک ہفتہ کے  بعد اپنے گھر جائے جوکہ 100 کلو میٹر کی مسافت پر ہے تو سوال یہ ہے کہ وہ امام جائے ملازمت پر مقیم ہے یا مسافر؟

جواب

اگر امام نے ملازمت کی جگہ کو وطن اقامت نہ بنایا ہو تو وہ جائے ملازمت میں مسافر ہوگا، لیکن اگر امام نے ایک دفعہ بھی ملازمت  کی جگہ پر کم از کم  پندرہ دن قیام کی نیت کی  ہو تو وہ جگہ اس کے لیے وطنِ اقامت بن جائے گی، پھر جب تک  عارضی رہائش گاہ میں اس کا کچھ بھی سامان موجود ہو اور وہ اس جگہ ملازمت و رہائش بالکل ترک نہیں کردیتا  تو دوبارہ اس جگہ آنے سے وہ مقیم شمار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں