موجودہ حالات میں عید کی جماعت گھر پر ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جن ممالک میں عیدگاہ یا مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، وہاں لاک ڈاؤن کے سبب گھر میں عید کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، تاہم امام کے علاوہ کم از کم ایک مرد ہونا ضروری ہے، اگر امام کے علاوہ کوئی مرد موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ہوگی، اس صورت میں اشراق کی نماز ادا کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک میں موجود مفصل فتوی ملاحظہ کیجیے:
جن ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہاں عید کی نماز کیسے ادا کریں؟
فتوی نمبر : 144109203118
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن