بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں خطبہ کی آواز سنائی دے تو اس کا سننا لازم ہے؟


سوال

گھر بیٹھے قریبی مسجد سے جمعہ کا خطبہ اور پوری قرأت سنائی دیتی ہے۔ کیا خاموشی سے سننا لازم ہے جیسے مسجد والوں کو حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران خاموش رہنے کا حکم اس آدمی کے لیے ہے جو جمعہ کے لیے حاضر ہوا ہو، اگر خواتین اپنے گھروں میں ہوں اور خطبہ کی آواز لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ گھر تک پہنچ رہی ہو تو اس خطبہ کے لیےعورتوں کا گھروں میں  خاموش ہو جانا ضروری نہیں؛ لہذا عورتوں کے لیے خطبہ کے دوران گھروں میں ظہر کی نماز  پڑھنا مکروہ نہیں ہے۔ البتہ عورت خاموشی سے خطبہ سنے تو  یہ اولیٰ ہے۔  اور اگر خطبہ کی آواز کی وجہ سے اپنی نماز میں خلل آنے کا اندیشہ ہو تو نماز کو مؤخرکر دینا چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 158):

’’ (إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كان وإلا فقيامه للصعود شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها) وإن كان فيها ذكر الظلمة في الأصح (خلا قضاء فائتة لم يسقط الترتيب بينها وبين الوقتية) فإنها لا تكره سراج وغيره لضرورة صحة الجمعة وإلا لا، ولو خرج وهو في السنة أو بعد قيامه لثالثة النفل يتم في الأصح ويخفف القراءة. 

(وكل ما حرم في الصلاة حرم فيها) أي في الخطبة خلاصة وغيرها فيحرم أكل وشرب وكلام ولو تسبيحا أو رد سلام أو أمرا بمعروف بل يجب عليه أن يستمع ويسكت (بلا فرق بين قريب وبعيد) في الأصح محيط ولا يرد تحذير من خيف هلاكه لأنه يجب لحق آدمي، وهو محتاج إليه والإنصات لحق الله - تعالى، ومبناه على المسامحة وكان أبو يوسف ينظر في كتابه ويصححه والأصح أنه لا بأس بأن يشير برأسه أو يده عند رؤية منكر والصواب أنه يصلي على النبي صلى الله عليه وسلم عند سماع اسمه في نفسه، ولا يجب تشميت ولا رد سلام به يفتى وكذا يجب الاستماع لسائر الخطب كخطبة نكاح وخطبة عيد وختم على المعتمد. وقالا: لا بأس بالكلام قبل الخطبة وبعدها  ... (ووجب سعي إليها وترك البيع) ولو مع السعي، في المسجد أعظم وزرا (بالأذان الأول) في الأصح وإن لم يكن في زمن الرسول بل في زمن عثمان. وأفاد في البحر صحة إطلاق الحرمة على المكروه تحريمًا.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200784

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں