بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں عورتوں کےلیے فرض نماز کا افضل وقت


سوال

خواتین کے لیے گھر میں فرض نماز پڑھنے کا مستحب وافضل وقت کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عورتوں کے ليے گھر میں فرض نماز کا مستحب و افضل وقت فجر کی نماز کےلیے تغلیس یعنی اندھیرے میں نماز پڑھنا افضل ہے،اور باقی نمازوں میں مردوں کے جماعت سے فارغ ہونے  کا انتظار کریں، جب مرد جماعت کی نماز سے فارغ ہوجائیں تو پھر عورتوں کےلیے نماز پڑھنا افضل ہے۔

الدرالمختار مع الردالمحتار میں ہے:

"فالتغليس أفضل كمرأة مطلقا. وفي غير الفجر الأفضل ‌لها ‌انتظار ‌فراغ الجماعة."

(کتاب الصلوٰۃ،ج:1،ص:366،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں