بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں انار کا درخت لگانا


سوال

 انار کا درخت گھر میں لگانا چاہیے ؟

جواب

واضح رہے کہ درخت لگانا ایک پسندیدہ عمل ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ  وسلم کا ارشاد ہے کہ جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے یا کھیتی بوتا ہے پھر اس سے کوئی پرندہ ، انسان یا کوئی جانور  کھاتا ہے تو  یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔لہذا صورت ِ مسئولہ میں گھر میں انار کا درخت لگانا جائز ہے ، ضروری نہیں ہے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما ‌من ‌مسلم ‌يغرس غرسا أو يزرع زرعا فيأكل منه إنسان أو طير أو بهيمة إلا كانت له صدقة."

(باب فضل الصدقہ ،الفصل الاول،ج:1،ص:595،ط:المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں