بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کے کاموں میں بیوی کا ہاتھ بٹانے والے مرد کی فضیلت


سوال

 ایک حدیث کی تصدیق مطلوب ہے،  جس کے مطابق: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو مرد اپنی بیوی کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا ہے، اللہ تعالی اس مرد کے جسم کے ہر بال کے بدلے  میں ایک سال کی عبادت کا ثواب دیتا ہے،جس میں دن کے روزے اور رات کی نماز میں  مشغول ہو۔

جواب

کافی تلاش کے باوجود یہ روایت ذخیرہ احادیث میں نہیں مل سکی، لہذا جب تک  کسی مستند کتاب میں   معتبر سند  کے ساتھ نہ مل جائے، تب تک اسے بیان نہ کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں