بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کی خریداری کے لیے زکات کی رقم دینا


سوال

ایک نومسلم خاتون ہیں ،جن کے 7 بچے ہیں ،کرائے کے گھر میں رہتی ہیں،  اپنے شوہر کے ساتھ، زکات کی مستحق ہیں۔کچھ لوگ ان خاتون کو گھر خرید کر اس کو مالک بنا کر دینا چاہتے ہیں اس کے لیے کچھ رقم بھی جمع کی ہے،  مگر کچھ رقم درکار ہے اور گھر کی تلاش بھی جاری ہے ، ضروری نہیں کہ گھر فوری طور پر خرید کر دیا جاسکے ،سال بھی لگ سکتا ہے ،کیا اس طرح زکات کی ادائیگی ہوجائے گی ،اگر وہ رقم ان خاتون کے گھر کے لیے دی گئی ہو،  مگر کسی کے پاس امانت کے طور پر رکھی ہوئی ہو۔

جواب

مستحق زکات خاتون کو گھر کی خریداری کے لیے زکات کی رقم دینا جائز ہے،البتہ اگر مذکورہ خاتون کے پاس یا اس کی جانب سے زکات کی رقم جمع کرنے والےشخص کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے،تو اب اس کو زکات کی مد میں مزید رقم دینا جائز نہیں،باقی گھر خریدنے کے لیےزکات کی رقم دینے کی ایک صورت یہ ہے کہ مذکورہ خاتون کے پاس جو رقم ہے وہ بیعانہ کے طور پر دےکر گھر کا سودا کرلے، اس کے بعد جتنی رقم کم پڑے تو مقروض ہونے کے اعتبارسے اُسے اُس قدرزکات  کی رقم دینا جائز ہوگا۔یا خود کوئی خاتون کے  لیے اپنے طور پر جمع کرکے خاتون کو  حوالہ  کردے،  رقم یا گھر ،تو بھی درست ہے۔

نوٹ: یہ مسئلے کا شرعی جواب ہے، کسی خاص فرد کے لیے زکوٰۃ وصول کرنے کی تصدیق نہیں ہے۔

الدر المختار  میں ہے:

"(و كره إعطاء فقير نصاباً) أو أكثر (إلا إذا كان) المدفوع إليه (مديوناً أو) كان (صاحب عيال) بحيث (لو فرقه عليهم لايخص كلا) أو لايفضل بعد دينه (نصاب) فلايكره، فتح."

(كتاب الزكاةج2،ص353، سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها الغارم) وهو من لزمه دين ولا يملك نصابا فاضلا عن دينه أو كان له مال على الناس لا يمكنه أخذه كذا في التبيين والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير."

(كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف، ج 1، ص188، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں