بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کی بنیاد پر کون سی سورت تلاوت کی جائے؟


سوال

گھر کا  سنگ  بنیاد  کیا پڑھ کر شروع  کرنا چاہیے، یعنی کون سی سورت پڑھ کر شروع کرنا  چاہیے ؟

جواب

گھر کی بنیاد ڈالتے وقت کوئی خاص اعمال  شریعت میں منقول نہیں  ہیں، البتہ  اگر سورۂ بقرہ  کی تلاوت کا اہتمام کرلیا جائے تو  یہ بہتر ہے، اس لیے  کہ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے:

"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورۃ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔ " (صحیح مسلم )

لیکن ملحوظ رہے کہ مذکورہ حدیث اور سورہ بقرہ پڑھنے  کی مذکورہ فضیلت اور فائدے کا تعلق  سنگِ بنیاد  سے نہیں ہے، بلکہ گھر کی تعمیر کے بعد بھی وقتًا فوقتًا سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول رکھنا چاہیے۔

نیز  یہ کہ کسی نیک صالح عالم یا بزرگان دین میں سے کسی بزرگ  سے اگر دعا کرالی جائے اور  فقراء اور غرباء میں کچھ صدقہ وخیرات کردیا جائے تو یہ خیر وبرکت کا باعث ہوگا۔

صحيح مسلم (1 / 539):

" عن سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «لاتجعلوا بيوتكم مقابر، إن الشيطان ينفر من البيت الذي تقرأ فيه سورة البقرة»"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں