بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکاۃ


سوال

ہم نے گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کی ہے تو  کیا اس پر زکاۃ بنتی ہے?

جواب

صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کا سال پورا ہوجانے کی صورت میں گھر خریدنے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکاۃ دینا لازم ہے، گھر خریدنے کے لیے جمع کی جانے والی رقم بنیادی اور فوری ضرورت میں داخل نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109202217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں