بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کا نام الرحمٰن ہاؤس رکھنا


سوال

عزیز الرحمٰن صاحب کچھ برس پہلے فوت ہو گئے تھے، ان کے بچوں اور پوتوں کے ناموں میں الرحمٰن آتا ہے مثلًا: خلیل الرحمٰن ، شکیل الرحمٰن، فصیح الرحمٰن وغیرہ، برسوں بعد ان کے بچوں نے اپنا گھر تعمیر کروایا ہے اور اپنے والد اور خاندان کے مردوں کے نام کے ساتھ جڑے اللہ تَعَالٰی کے نام الرحمٰن کی نسبت سے اپنے گھر کے باہر الرحمٰن ہاؤس کی تختی لگوانا چاہتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا گھر یا دیگر رہائشی عمارت کا نام الرحمٰن ہاؤس رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

براہِ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں راہ نمائی فرما دیں۔

جواب

الرحمن ؛ باری تعالی کی صفات ذاتیہ میں سے ایک ایسی  صفت ہے، جس  کا غیر اللہ پر اطلاق  جائز نہیں،  لہذا صورتِ  مسئولہ میں  اپنے گھر کا نام " الرحمٰن  ہاؤس"  رکھنا شرعًا ممنوع ہوگا۔

تفسير البيضاوي ( أنوار التنزيل وأسرار التأويل )میں ہے:

"والرحمن الرحيم اسمان بنيا للمبالغة من رحم... ولأنه صار كالعلم من حيث إنه لا يوصف به غيره؛ لأن معناه المنعم الحقيقي البالغ في الرحمة غايتها، وذلك لا يصدق على غيره؛ لأن من عداه فهو مستعيض بلطفه وإنعامه يريد به جزيل ثواب أو جميل ثناء أو مزيج رقة الجنسية أو حب المال عن القلب"

(سورة الفاتحة،  1 / 27،ط:  دار إحياء التراث العربي - بيروت)

المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج للنوويمیں ہے:

وأعلم أن التسمي بهذا الاسم حرم وكذلك التسمي بأسماء الله تعالى المختصة به كالرحمن والقدوس والمهيمن وخالق الخلق ونحوها

( كتاب الآداب، باب استحباب تحنيك المولود عند ولادته وحمله إلى صالح يحنكه وجواز تسميته يوم ولادته واستحباب التسمية بعبد الله وابراهيم وسائر أسماء الانبياء عليهم السلام، 14 / 122، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

تحفة المودود بأحكام المولود لابن القیممیں ہے:

والمقصود أنه لا يجوز لأحد أن يتسمى بأسماء الله المختصة به

وأما الأسماء التي تطلق عليه وعلى غيره كالسميع والبصير والرؤوف والرحيم فيجوز أن يخبر بمعانيها عن المخلوق ولا يجوز أن يتسمى بها على الإطلاق بحيث يطلق عليه كما يطلق على الرب تعالى

( الباب الثامن في ذكر تسميته وأحكامها ووقتها، الفصل الثاني فيما يستحب من الأسماء وما يكره منها، ص: 127، ط: مكتبة دار البيان - دمشق)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں