اگر قربانی کا جانور گھر کے افراد میں سے کوئی ایک ذبح کرنا چاہے تو اس کی اجرت مسجد میں دینی چاہیے؟
صورتِ مسئولہ میں گھر کے افراد میں سے کوئی اگر ذبح خود کرنا چاہے، اور بقیہ افراد سے ذبح پر اجرت لینا چاہے تو لے سکتا ہے، اور ایسی اجرت صدقہ کرنا یا مسجد میں دینا ضروری نہیں، اسی طرح سے اگر وہ بلا اجرت ذبح کرنے پر راضی ہو تو اجرت لیے بغیر بھی ذبح کرسکتا ہے، اس صورت میں بھی ذبح کی معروف اجرت مسجد میں دینا لازمی نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201297
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن