بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غار ثور کہاں واقع ہے؟


سوال

غار ثور کہاں واقع ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  حرم کے حدود میں ایک پہاڑ ہے ، جس کا نام "جبل ثور "ہے،بیت اللہ سے جنوب میں تقریباً چار کلومیٹر دور ہے،اور اس کی چوٹی پر" غار ثور" ہے،جہاں نبی کریم ﷺ  اور  حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ   نے مکہ سے مدینہ کی  طرف ہجرت کرتے  وقت تین  دن روپوش رہے تھے ۔

معجم المعالم الجغرافیہ فی السيرۃ النبویہ میں ہے:

"ثور جبل جنوب مكة عال أغبر يرى من جميع نواحيها المرتفعة، يشبه ثورا مستقبل الجنوب، وبه ‌غار ‌ثور الذي اختبأ فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم وصاحبه أول مهاجرته، وله طريق اليوم يخرج من رأس أجياد ثم على خم ثم بطحاء قريش، ولا تزيد المسافة على خمسة أكيال، وقد وصل عمران مكة إلى سفوحه الشمالية."

(‌‌ثور،ص72،ط:دار مكة للنشر والتوزيع، مكة المكرمة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411101322

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں