بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر بکنے کے لیے وظیفہ


سوال

ایک سال سے گھر بیچنا چاہ رہے ہیں ، لیکن بک نہیں رہا، لوگ دیکھنے بھی آتے ہیں لیکن جواب نہیں دیتے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

نماز باجماعت کے اہتمام کے  ساتھ  ساتھ فجر کی نماز کے بعد سورہ یسین اور مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت صلاۃ الحاجات اور مسنون دعائے حاجات کا اہتمام کریں، سارے مسائل اللہ جل شانہ حل فرما دیں گے۔ دعائے حاجات مسنون دعاؤں کی کتاب میں مل جائے گی۔

نیز  حضرت مولانا اشرف علی  تھانوی رحمہ اللہ نے " اعمالِ قرآنی"  میں حاجت روائی کے لیے ایک عمل لکھا ہے  جو کہ درج ذیل ہے:

" بسم اللہ الرحمن الرحیم بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہوجائیں تو  دورکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں ،پھرپڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کے  دعا کریں ،غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں