بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گنج پن سے نجات کے لیے وظیفہ


سوال

میری عمر چھبیس (26) سال ہے، اور میں گنج پن کا شکار ہوں، اس بارے کوئی وظیفہ ارشاد فرمائیں!

جواب

مذکورہ بیماری سے نجات کے لیے مندرجہ ذیل عمل ان شاء اللہ تعالیٰ مفید ثابت ہوگا:

1: ہر نماز کے بعد "ہفت سلام" (یعنی قرآنی مجید کے مختلف سورتوں میں مذکور سات ایسی آیتیں جن کے شروع میں لفظ"سَلَام"آتا ہے) سات بار پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرلیا جائے، اور نہاتے وقت پانی پر، اور سر میں تیل لگاتے وقت تیل پر دم کیا جائے،  ہفت سلام مندرجہ ذیل ہے:

(1) سَلامٌ قَوْلاً مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ، (2)سَلامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ، (3)سَلٰمُٗ عَلٰی اِبْرَاہِیْم، (4)سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ، (5)سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ،  (6)سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُـمْ فَادْخُلُوْهَا خَالِـدِيْنَ، (7)سَلَامٌ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ۔

2: "سورہ رحمان" دو مرتبہ پڑھ کر تیل پر دم کرکے رات کو سوتے وقت سر میں لگایا جائے۔  فقط واللہ اعلم

 

 

فقط واللہ اعلم

 
 


فتوی نمبر : 144206200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں