بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گندم وغیرہ کو کیڑوں سے صاف کرنے کے بعد استعمال کرنے کا حکم


سوال

اگر گندم چاول اور دیگر اجناس میں کیڑا لگ جا ئے تو کیا اُنہیں صاف کر کے کھا نے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،  اگر کیڑے کھا کر کچھ حصہ کھو کھلا کر چکے ہوں تو کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ کیڑے لگے ہوئے گندم چاول کا استعمال کیڑوں سمیت ناجائز ہے، تاہم گندم وغیرہ کو کیڑوں وغیرہ سے مکمل صاف کرنے کے بعد گندم کا استعمال کرنا جائز ہے۔

مذکورہ اجناس کو اگر کیڑوں نے کھوکھلا کردیا ہے، لیکن کیڑا موجود نہ ہو تو اسے کھاسکتے ہیں، بشرطیکہ طبی اعتبار سے یہ مضر نہ ہو۔

فتاوٰی شامی میں ہے:

"فكل ما لايفسد الماء لايفسد غير الماء، و هو الأصح محيط وتحفة والأشبه بالفقه بدائع".

(کتاب الطہارۃ، ج:1، ص:185، ط:ایج ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں