بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلط ویب سائیٹ میں آئی ڈی بنا کر اس کا استعمال نہ کرنا گناہ ہے یا نہیں؟


سوال

السلام علیکم1 اگر کسی نے کسی ویب سائیٹ پر اپنی آئی ڈی بنائی ہو اور وہ سایٹ غلط ہو، اس نے اس پر کوئی تصویر وغیرہ نہ دی ہو جس سے گناہ ہو، اس نے وہ آئی ڈی ختم نہ کی ہو تو کیا اس کو اس کا گناہ ہے یا نہیں؟ صرف سایئٹ میں داخل ہونے لیئے آئی ڈی بنائی تھی اب وہ ختم کرنا لازمی ہے یا صرف استعمال چھوڑ دینا کافی ہے؟

جواب

گناہ کے مقام پر اپنے وجود کا ثبوت دینا بھی گناہ ہے، آئی ڈی کمپیوٹر کی دنیا میں کسی کی پہچان ہوتی ہے، اس لیئے استعمال کے ترک کے ساتھ ساتھ اپنی پہچان کو بھی اس غلط ویب سائیٹ سے ختم کریں تاکہ مکمل طور پر گناہ کا ترک اور آیئندہ ارتکاب نہ کرنے کے پختہ عزم کا اظہار ہوسکے جو کہ توبہ کی بنیادی شرط ہے ۔ جب تک آئی ڈی موجود ہے گناہ کا دروازہ اس وقت تک کھلا ہوا ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143507200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں