بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلط جملہ کہنا


سوال

’’حضرت صاحب تم تو اللہ تعالی کے گھر شادی پر آئے ہو‘‘  یہ جملہ کہنا کیسا ہے ؟

جواب

مذکورہ جملہ کہنا درست نہیں، اس لیے کہ اس میں غلط معنی کا شائبہ ہے، کہنے والے کو چاہیے کہ آئندہ احتیاط کرے۔  تاہم اس سے کفر لازم نہیں آئے گا، کیوں کہ بظاہر کہنے والے کا مقصد مخاطب کو مسجد کے آداب کا خیال رکھنے کی تلقین کرنا ہے؛ گویا اللہ کے گھر میں تمہارا رویہ ایسا ہے جیسے کسی شادی والے گھر میں جاکر انسان برتاؤ کرتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202571

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں