بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر شادی شدہ بیٹا گھر میں موجود ہو تو باپ پر اپنی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ اگر گھر میں  مجرد(غیر شادی شدہ)  بیٹا   ہو، تو اس کا باپ زکات دے سکتا ہے، یا پہلے اپنے بیٹے کی نکاح کروایں؟یعنی نکاح ِاولاد حوائج اصلیہ ہے یا نہیں؟

جواب

بیٹے کے بالغ ہونے کے بعد اس کی مناسب جگہ پر شادی  کرنےکی فکر وکوشش کرنا تو باپ کی ذمہ داری بنتی ہے، لیکن شادی کے اخراجات باپ کے ذمہ نہیں ہے،  اگر باپ کی استطاعت ہو تو   تبرع واحسان کے طور پر یہ خرچہ اٹھاسکتا ہے، اور یہ  اس کے لیے باعثِ اجر و ثواب ہوگا، لیکن اس کی وجہ سے باپ سے زکوۃ ساقط نہیں ہوگی، کیونکہ بیٹے کی شادی کے اخراجات حوائج اصلیہ میں داخل نہیں۔

"وإذا احتاج الأب المعسر إلى النكاح فعلى الولد إعفاءه بأن يعطيه مهر امرأة أو ثمن جارية ثم عليه نفقتها ولا يجب على الأب اعفاف ولده" .

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: كتاب النكاح، باب النفقات وحق المملوك (6/ 468)، ط. دار الكتب العلمية، بيروت، الطبعة الأولى (1422هـ = 2001م)

تجرید القدوری میں ہے:

"  إعفاف الابن أباه........ولأن الأب لا يلزمه ذلك لابنه؛ فلا يجب على الابن لأبيه، أصله  ما ذكرنا".

(تجريد القدوري:  إعفاف الابن أباه (9/ 4498)،رقم المسألة (1062)، ط. دار السلام - القاهرة، الطبعة  الثانية: 1427 هـ = 2006 م)

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"ولا يلزم الأب في المذهبين الحنفي والشافعي في تزويج ابنه الفقير". 

(الفقه الاسلامي وأدلته: الباب الثالث حقوق الاولاد ، الفصل الخامس النفقات ، هل الإعفاف أو التزويج من النفقة الواجبة؟ (10/ 94)، ط.  دار الفكر - سوريَّة - دمشق، الطبعة : الطَّبعة الرَّابعة)

النہر الفائق میں ہے:

"(و) عن (حاجته الأصلية)، فسرها ابن الملك بما يدفع الهلاك عن الإنسان تحقيقاً أو تقديراً، فالثاني كالدين، والأول كالنفقة، ودور السكنى، وآلات الحرث، والثياب المحتاج إليها لدفع الحر والبرد، وآلات الحرفة، وأثاث المنزل، ودواب الركوب، وكتب العلم لأهلها، فإن كانت له دراهم يصرفها إلى تلك الحوائج صارت كالمعدومة انتهى".

(النهر الفائق: كتاب الزكاة (1/ 415)، ط.  دار الكتب العلمية، الطبعة الأولى:1422هـ = 2002م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404101313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں