بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر صائم کے ذبیحہ کا حکم


سوال

اگر غیر صائم ذبح کرے تو کیا ذبیحہ حرام ہو جاتا ہے؟

جواب

واضح  رہے  کہ ذبیحہ کے لیے حلال ہونے کے لیے ذبح کرنے والے کا مسلمان ہونا شرط ہے، اور رمضان المبارک میں بغیر عذر کے روزہ نہ رکھنے والا (غیرصائم)  سخت گناہ گار ہونے کے باوجود مسلمان ہے اور دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہے؛  لہذا صورتِ مسئولہ میں رمضان میں روزہ نہ رکھنے والے(غیر صائم)  کا ذبیحہ حلال ہے، بشرطیکہ ذبح کے وقت وہ جان بوجھ کر اللہ کا نام نہ چھوڑے۔

الدر المختار میں ہے:

"(وشرط كون الذابح مسلمًا حلالًا خارج الحرم إن كان صيدًا)."

(فتاوی شامی ج نمبر ۶ ص نمبر ۲۹۶،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں