بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیرروزہ دار سے مزدوری کروانا


سوال

غیرروزہ دار سے مزدوری کروانا کیسا ہے؟

جواب

غیر روزہ دار شخص سے بھی مزدوری کراسکتے ہیں، بلاعذر روزہ نہ رکھنے کا گناہ اپنی جگہ اس کے ذمے رہے گا۔

البتہ اگر ملازم/ مزدور  اس وجہ سے روزہ نہیں رکھ  پا رہا کہ مالک اس سے سخت مزدوری لے رہاہے تو ایسے مالک کو رسول اللہ ﷺ کا فرمانِ مبارک سامنے رکھنا چاہیے جس میں آپ ﷺ نے رمضان المبارک میں ملازمین سے کام کا بوجھ کم کرنے کی تلقین فرمائی ہے، ورنہ مالک کو ظلم کا گناہ ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں