بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کی مذہبی رسومات میں سامان کرایہ پر دینا


سوال

ڈیکوریشن کے سامان کو غیر مسلم  کی پوجا منڈپ میں کرایہ پر دینا کیسا ہے ؟

جواب

غیر مسلموں  کی پوجا منڈپ وغیرہ میں ان کو  ڈیکو ریشن کا سامان کرایہ پر دینا گناہ پر تعاون ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

قرآن کریم  میں ہے:

"وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإثْمِ وَالْعُدْوَانِ." [المائدة: 5]

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"وقوله تعالى: وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى وينهاهم عن التناصر على الباطل والتعاون على المآثم والمحارم."

(سورة المائدة، ج:3، ص:11، ط: دار الكتب العلمية)

الدر المختار میں ہے:

"(ويكره) تحريما (‌بيع ‌السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية."

وفی الرد تحتہ:

"(قوله: لأنه إعانة على المعصية) ؛ لأنه يقاتل بعينه، بخلاف ما لا يقتل به إلا بصنعة تحدث فيه كالحديد، ‌ونظيره كراهة بيع ‌المعازف؛ لأن المعصية تقام بها عينها."

(كتاب الجهاد، باب البغاة، ج:4، ص:268، ط:سعيد)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"مذہبِ باطل اور عقیدہ باطلہ کی جس چیز سے اشاعت ہوتی ہے، اس کی تجارت ناجائز ہے۔"

(کتاب الحظر والاباحۃ،  ص:476، ط:فاروقیہ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403102083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں