كيا پاکستان کی پرانی کرنسی جو اب بند ہو چکی ہیں ان کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟ جیسے1000 والا نوٹ 1500 میں خریدنا یا فروخت کرنا۔
واضح رہے کہ کسی بھی ملک کی کرنسی نوٹ کی ثمنیت حکومت کی صوابدید ، عرف اورتعامل کی وجہ سے ہے ؛لہٰذااگرحکومت ان کی ثمنیت باطل کردےاورعرف میں یہ کسادِبازاری کی شکارہوجائے ،لوگ اس سے لین دین کرنا چھوڑدیں، توپھر ان کی ثمنیت باقی نہیں رہے گی بلكہ اس كی حيثيت ايك كاغذكی ہوگی ۔جس كی خريدوفروخت ديگرچيزوں كی طرح اُدھاراورتفاضل (کمی بیشی) کے ساتھ جائز ہوگی ۔
الدرالمختارمیں ہے:
"وأما الفلوس فإن رائجة فكثمن وإلافكسلع."
(كتاب البيوع،باب الصرف،ج:5،ص:272،ط:سعيد)
البحرالرائق میں ہے:
"وثمن باصطلاح وهو سلعة في الأصل كالفلوس فإن كانت رائجة فهي ثمن وإلا فسلعة ."
(كتاب الصرف،ج:6،ص:621،ط:دارالكتاب الإسلامي)
كتاب الأصل ميں ہے:
"لأن الفلوس إذا كسدت وفسدت وأُحدثت غيرها صارت عرضاً من العروض."
(كتاب المضاربة،باب المضاربةبالعروض،ج:4،ص:139،ط:دارابن حزم بيروت)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144509100188
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن