بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مدخول بہا کو ایک ہی جملے میں تین طلاقیں دینا


سوال

نکاح کے بعد رخصتی عمل میں نہیں آئی، اور نہ ہی کسی قسم کی خلوت و ہمبستری ہوئی، خاوند کی طرف سے تین طلاق ایک ہی جملہ میں دے دی گئیں؟ تو ایسی صورت میں کیا تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں اگر ہمبستری سے پہلے ایک ہی جملے میں تین طلاقیں دے دیں، تو تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی اور بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول) إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها."

(كتاب الطلاق، ج:1، ص:373، ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں