بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت


سوال

غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اگر والد بیرون ملک انتقال فرماجائیں اور وہیں ان کی نماز جنازہ اور تدفین ہوتو باقی اولادیں جو پاکستان میں مقیم ہیں ان پر نماز جنازہ جو کہ ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے اس کوادا کس طرح کیا جاسکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نماز جنازہ کی شرائط میں سے ہے کہ میت جنازہ پڑھنے والے کے سامنے موجود ہو اگر میت موجود نہ ہو تو نما ز جنازہ صحیح نہیں ہے لہذا جس شخص کا انتقال دوسرے ملک میں ہوا تو اس کی نماز  جنازہ پاکستان میں ادا کرنا صحیح نہیں ہے ۔

در المختار میں ہے:

"فلا تصح على غائب  ... و صلاة النبي صلى الله عليه وسلم  على النجاشي لغوية أو خصوصية."

(کتاب الصلوۃ ، باب صلوۃ الجنازۃ جلد ۲ ص: ۲۰۹ ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں