بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غیراللہ کی قسم کھانےکاحکم


سوال

کسی بندہ پر قسم کھانا جائز ہے یا نہیں ؟مثلا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر یاحسین رضی اللہ عنہ پر ۔

جواب

اللہ تعالی کی ذات اور صفات کے علاوہ کسی بھی مخلوق پر  قسم کھانا شرعاً جائز نہیں ہے،لہذا اس سے اجتناب لازم ہے، اگرکسی نے غیراللہ کی قسم اٹھالی توایسی قسم شرعاًمنعقدنہیں ہوگی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیراللہ کی قسم اٹھانے کو شرک قراردیاہے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من ‌حلف بغير الله فقد أشرك . رواه الترمذي."

ترجمہ:ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے اللہ کے علاوہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔

(کتاب الایمان والنذر،الفصل الثانی،ج:2،ص:1020،ط:المکتب الاسلامی)

وقال الملاعلی القاری فی شرحہ:

"يقول: " ‌من ‌حلف بغير الله ") : أي معتقدا تعظيم ذلك الغير (" فقد أشرك ") . أي إشراكا جليا أو خفيا لأنه أشرك المحلوف به مع الله تعالى في التعظيم المخصوص به، قيل: معناه من أشرك به غيره في التعظيم البليغ، فكأنه مشرك إشراكا جليا فيكون زجرا بطريق المبالغة."

(کتاب العتق،باب الایمان والنذر،ج:6،ص:2242،ط:دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(لا) يقسم (بغير الله تعالى كالنبي والقرآن والكعبة) قال الكمال: ولا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينا. وأما الحلف بكلام الله فيدور مع العرف ...(قوله لا يقسم بغير الله تعالى) عطف على قوله والقسم بالله تعالى: أي لا ينعقد القسم بغيره تعالى أي غير أسمائه وصفاته ولو بطريق الكناية كما مر، بل يحرم كما في القهستاني، بل يخاف منه الكفر في نحو وحياتي وحياتك كما يأتي."

(کتاب الایمان،ج:3،ص:712/ 713،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں