بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گیلے پاؤں میں کنکر آجائے تو کیا پاؤں دھونا لازم ہے؟


سوال

ایک آدمی گیلے پاؤں چپل سمیت سڑک پر چل رہا ہے ،خشک کنکر اس کے پاؤں کے تلوے اور چپل کے درمیان آگیا ،اب اس کے لیے پاؤں اور چپل دھونا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں خشک کنکر گیلے پاؤں کے ساتھ  لگنے سے پاؤں یا جوتا ناپاک نہیں ہوگا، اور نہ ہی پاؤں کا جوتے کا دھونا لازم ہے۔ ہاں اگر کنکر یقینی طور پر ایسے نجس ہوں کہ گیلے پاؤں پر اس کے لگنے سے نجاست کا اثر (رنگ یا بو) آجائے تو پاؤں دھوکر پاک کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں