بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جی بی واٹس اپ استعمال کرنے کا حکم


سوال

جی بی واٹس ایپ استعمال کرنے کا حکم کیا ہے؟ جبکہ اس کو استعمال کرنے والے کے ساتھ بات کرنے والا اگر اپنے واٹس ایپ سے کوئی چیز مکمل حذف بھی کردے تو اس جی بی واٹس ایپ والے سے وہ چیز حذف نہیں ہوتی، جس سے دوسرے صارف کو بسا اوقات بڑی پریشانی ہوتی ہے۔

جواب

واضح رہے کہ فی نفسہ جی بی واٹس اپ استعمال کرنا جائز ہے، تاہم  جی بی واٹس ایپ اس لیے استعمال کرنا کہ دوسرے لوگوں کی حذف شدہ چیزوں پر بھی رسائی حاصل ہو،  ناجائز ہے،  حدیث شریف  میں  ہے کہ جس شخص نے کسی قوم کی بات کو کان لگا کر سنا،  جب  وہ اس کو ناپسند کرتے تھے، تو کل قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پکھلا کر ڈالا جائے گا۔

الاشباۃ والنظائر لابن نجیم میں ہے:

‌‌"القاعدة الثانية: الأمور بمقاصدها".

(الفن الاول: القواعد الکلیة، ص:23، ط:دار الکتب العلمیة)

صحیح بخاری میں ہے:

"عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «‌من ‌تحلم ‌بحلم لم يره كلف أن يعقد بين شعيرتين، ولن يفعل، ومن استمع إلى حديث قوم، وهم له كارهون، أو يفرون منه، صب في أذنه الآنك يوم القيامة".

(كتاب التعبير، ج:9، ص:42، ط:دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں