بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے کی بٹ (اوجھڑی) کھانے کا حکم


سوال

گائے کی بٹ کھانا کیسا ہے؟

جواب

گائے اور دیگر حلال جانوروں کی بٹ (اوجھڑی) کھانا جائز ہے، البتہ خوب پاک صاف کرکے کھانا چاہیے۔

امداد الفتاویٰ (ج:4، ص:104، ط: مکتبہ دارالعلوم کراچی):

’’فقہاء نے اوجھڑی کو بمنزلۂ لحم لکھا ہے، كما في رد المحتار ... اوجھڑی کی حلت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں،  فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ’’درمختار‘‘  کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: و الغدة و الخصیة و المثانة و المرارة و الدم المسفوح و الذکر. اهـ .‘‘

الدر المختار و حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (ج:1، ص:203، ط: دار الفكر-بيروت):

’’و في البحر عن التجنيس: أصلح أمعاء شاة ميتة فصلى و هي معه جاز؛ لأنه يتخذ منها الأوتار و هو كالدباغ. و كذلك لو دبغ المثانة فجعل فيها لبن جاز، و كذلك الكرش إن كان يقدر على إصلاحه. و قال أبو يوسف في الإملاء إنه لا يطهر؛ لأنه كاللحم. اهـ.‘‘

و فيه أيضاّ (ج:6، ص:749):

’’من الشاة سبع الحياء و الخصية و الغدة و المثانة و المرارة و الدم المسفوح و الذكر.‘‘

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144203201429

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں