بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے کے سینگ نکالنا


سوال

 گائے کے سینگ نکالنا جائز ہے یا نہیں؟ 2 دانت سے زیادہ عمر کی گائے ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سینگ نکالنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے گائے کو اذیت ہو، ناجائز ہے۔

اور اگر خوب صورتی کے لیے اوپر سے ہی  سینگ کاٹ کر گھس دیے جائیں جس سے جانور کو تکلیف نہ ہو، اور سینگ جڑ سے نہ اکھاڑے گئے ہوں اور دماغ تک زخم نہ پہنچے تو ایسے جانور کی قربانی درست ہوگی۔ 

فيض القدير (5 / 276):

"(لعن الله من مثل بالحيوان) أي صيره مثلة بضم فسكون بأن قطع أطرافه أو بعضها وهو حي وفي رواية بالبهائم واللعن دليل التحريم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں