بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے سے حاصل ہونے والے گھی میں زکوٰۃ


سوال

میرے پاس ایک گائے ہے، جس کے مکھن كو  گرم کرکے گھی حاصل کرتا ہوں،  کبھی  کبھار گائے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے  فروخت کر دیتا ہوں،  لیکن مستقل کاروبار نہیں کرتا،  سوال یہ ہے کہ اس میں  زکات ہو گی یا نہیں؟  اگر  زکات ہے تو کس حساب سے؟  گھی مہینے میں دو یا تین کلو ہو گا جو اپنے  لیے اور مہمانوں  کے لیے محفوظ کرتاہوں!

جواب

صورتِ  مسئوله ميں مذكوره گائے اور گھی جو استعمال کے لیے  محفوظ کیا جاتا ہے اور کبھی ضرورت پر فروخت کردیا جاتا ہے تو اس  گائے اور گھی دونوں پر  زکات لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں