بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کے پیدائش کے بعد گائے کے گندگی کھانے سے اس کے دودھ کو استعمال کرنے کا حکم


سوال

گائے جب بچہ جنتی ہے، تو اس کی شرمگاہ سے مواد گرتاہے وہ گائے کھالے، تو دودھ پیاجاسکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بچے کی پیدائش کے بعد گائے اپنے بچے کو صاف کرنے کے لیے جو مواد اور گندگی چاٹتی ہے ، اس گندگی کے  چاٹنے سے مذکورہ گائے کے گوشت پر اس گندگی کا  کوئی اثر مثلاً بدبو وغیرہ ظاہر نہیں ہوتی، لہذا  ایسے گائے کا  دودھ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

البحرالرائق شرح کنزالدقائق میں ہے:

" والتي تخلط بأن تتناول النجاسة والجيف وتتناول غيرها على وجه لا يظهر أثر ذلك في لحمها فلا بأس بحلبها"

(كتاب الكراهية، فصل في الأكل والشرب، ج:8، ص:204، ط:دارالکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں