بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گواہوں کا آن لائن نکاح سننے سے نکاح کا حکم


سوال

اگر نکاح کرتے وقت عاقدین آمنے سامنے موجود ہیں، لیکن نکاح کے گواہان سامنے نہیں ہیں، البتہ وہ آن لائن لائیو سن رہے ہیں، تو اس صورت میں نکاح منعقد ہو جائے گا؟

جواب

واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں جس طرح  نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ایجاب و قبول کی مجلس کا ایک ہونا  اور اس میں جانبین میں سے دونوں کا  خود موجود ہونا   یا اُن کے وکیل کا موجود ہونا ضروری ہے،  اسی طرح مجلسِ نکاح میں دو گواہوں کا ایک ساتھ موجود ہونا اور دونوں گواہوں کا اسی مجلس میں نکاح کے ایجاب و قبول کے الفاظ کا سننا بھی شرط ہے۔ 

لہذا اگر کسی مجلس میں عاقدین تو موجود ہوں، لیکن گواہان موجود نہ ہوں، بلکہ گواہان نکاح کی کار روائی کو آن لائن سُن  رہے ہوں تو اس طرح کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہو گا۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 178):

"(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلّفين سامعين قولهما معًا) على الأصحّ."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 23):

"وخرج بقوله: معًا ما لو سمعا متفرقين بأن حضر أحدهما العقد ثم غاب وأعيد بحضرة الآخر، أو سمع أحدهما فقط العقد فأعيد فسمعه الآخر دون الأول، أو سمع أحدهما الإيجاب والآخر القبول ثم أعيد فسمع كل وحده ما لم يسمعه أولا؛ لأن في هذه الصورة وجد عقدان لم يحضر كل واحد منهما شاهدان، كما في شرح النقاية."

المبسوط للسرخسي (5/ 30):

"[باب النكاح بغير شهود]

(قال:) بلغنا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: «لا نكاح إلا بشهود» وبه أخذ علماؤنا رحمهم الله تعالى ........ ولحديث ابن عباس - رضي الله عنهما - أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «كل نكاح لم يحضره أربعة فهو سفاح: خاطب وولي وشاهدان».

 وقال عمر - رضي الله عنه - لا أوتى برجل تزوج امرأة بشهادة رجل واحد إلا رجمته؛ ولأن الشرط لما كان هو الإظهار يعتبر فيه ما هو طريق الظهور شرعًا، وذلك شهادة الشاهدين فإنه مع شهادتهما لايبقى سرًّا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں