بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیس کا میٹر نہ لگنے کی وجہ سے بل دیے بغیر گیس استعمال کرنا


سوال

میں نے سوئی گیس کے میٹر کے لیے دس مہینے پہلے رقم جمع کرائی تھی، گیس کا کنیکشن مل گیا، لیکن میٹر ابھی تک نہیں لگا، جس کی وجہ سے ماہانہ بل بھی نہیں آتا، تو کیا میں بل دیے بغیر یہ گیس استعمال کر سکتا ہوں، یا یہ میرے لیے ناجائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جب  آپ  نے سوئی گیس کے ادارے کو میٹر لگانے کے لیے رقم جمع کرادی ہے تو آپ انہیں میٹر لگانے کی  درخواست بھی دیتے رہیں، اور جب تک میٹر نہیں لگ جاتا اس وقت تک آپ کے لیے   اپنی ضرورت کے مطابق گیس کی سہولت سے فائدہ اٹھانا تو  جائز ہے، لیکن   جب میٹر لگ جائے اور متعلقہ ادارہ  پرانا بل بھی بھیج دے تو اس وقت ان مہینوں کا  بل ادا کردیں، اور اگر وہ بل نہ بھیجیں تو آپ انہیں اس کی اطلاع دے دیں کہ گزشتہ اتنے مہینوں کا بل نہیں آیا ہے، اور اگر  اس صورت کے مطابق بل جمع کرنا ممکن  نہ ہو تو ان سب مہینوں کا  غالب گمان کے مطابق اندازا  کرکے اتنی رقم متعلقہ ادارے میں کسی بھی طرح جمع کرانا ضروری ہوگا۔

’’ الدر المختار مع رد المحتار ‘‘:

"غصب دراهم إنسان من کیسه، ثم ردها فیه بلا علمه برئ، وکذا لو سلمه إلیه بجهة أخری کهبة، أو إیداع، أو شراء، وکذا لو أطعمه فأکله خلافاً للشافعي. زیلعي".

(۹/۲۶۷ ، کتاب الغصب ، مطلب في رد المغصوب وفیما لو أبی المالک قبوله)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں