بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گیس پمپ سے گیس کھینچنا


سوال

ہمارے ملک میں سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک گیس نہیں ملتی جس کے باعث گھر کے کئی کام نہیں ہوتے مثلاً کھانا بنانا،  نہانا وغیرہ ، ایسی صورت میں لوگ گیس حاصل کرنے کے لیے پمپ لگا لیتے ہیں،  وہ پمپ گیس کے پائپ میں جو بھی گیس ہو وہ کھینچ لیتا ہے،  کیا یہ پمپ لگانا درست ہے ؟ کیونکہ ہم پمپ کے ذریعے گیس کھینچ کر دوسروں کا حق چھین رہے ہیں لیکن اور کچھ نہیں کر سکتے۔

جواب

صورت مسئولہ میں گیس کمپنی  کی اجازت سے گیس لائن پر پمپ لگانا جائز ہے، اجازت کے بغیر پمپ لگانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے پڑوسی کو تکلیف ہوتی ہے، اور اجازت کے بغیر دوسروں کے حق میں تصرف کرنا لازم آتا ہے، اور یہ دونوں باتیں ناجائز ہیں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيحمیں ہے:

"(" لا تظلموا ") أي: لا يظلم بعضكم بعضا كذا قيل، والأظهر أن معناه: لا تظلموا أنفسكم، وهو يشمل الظلم القاصر والمعتدي (" ألا ") للتنبيه أيضا وكرره تنبيها على أن كلا من الجملتين حكم مستقل ينبغي أن ينبه عليه، وأن الثاني حيث يتعلق به حق العباد أحق بالإشارة إليه، والتخصيص لديه (" لا يحل مال امرئ ") أي: مسلم أو ذمي (" إلا بطيب نفس ") أي: بأمر أو رضا منه."

(كتاب البيوع، باب الغصب والعارية،5/1974، ط: دارالفکر)

العناية شرح الهداية  میں ہے :

" والمظلوم لا يظلم غيره."

(كتاب الوكالة، ج8، ص126، دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں