بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 محرم 1446ھ 22 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

گرمی کی شدت کے باعث آستین چڑھا کر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

گرمی کی شدت کے باعث اگر بازو چڑھا رکھے ہوں اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی جائے تو کیا حکم ہے ؟

جواب

مذکورہ حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و لو صلى رافعًا كميه إلى المرفقين كره. كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الصلاة، الباب التاسع  فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج: 1 ، ص: 106، ط: دار الفكر)

فتح القدیر شرح الہدایہ میں ہے : 

"وقد أخرج الستة عنه صلى الله عليه وسلم: «أمرت أن أسجد على سبعة وأن لا أكف شعرا ولا ثوبا» وفي العقص كفه، ويتضمن كراهة كون المصلي مشمرًا كميه."

(كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة وما يكره فيها، ج: 1، ص: 412، ط :دار الفكر) 

حاشیہ  الطحطاوی   علی مراقی الفلاح میں ہے :

" (يكره للمصلّي سبعة وسبعون شيئا) تقريباً، لا تحديداً...[إلى  أن قال:]" (وتشمير كُمّيه عنهما) للنَّهي عنه؛ لما فيه من الجفاء المنافي للخشوع."[وفي  حاشية الطحطاوي:]"قوله : ( وتشمير كميه عنهما ) أي : عن ذراعيه، سواء كان إلى المرفقين أو لا على الظاهر، كما في البحر» ؛ لصدق كفّ الثوب على الكل، ولو شمَّرهما قبل الصلاة ثم دخل فيها اختلف في الكراهة،كذا في «النهر»."

(كتاب الصلاة، فصل في المكروهات، ج:1، ص:615، ط: دار تحقيق الكتاب)

فقط واللہ أعلم 


فتوی نمبر : 144511100130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں