بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گاڑی کی سیٹ پر سونے سے وضو کا کیا حکم ہے؟


سوال

آج کل گاڑی اور بس کی سیٹ میں سونے کا کیا حکم ہے؟

جواب

 اگر سوال سے مقصود  وضو کا حکم  معلوم کرنا ہے ، تو جواب  درج ذیل ہے، اور اگر سوال   سے کچھ اور مقصد ہے  تو وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ بھیجیں۔

اگر کوئی گاڑی میں سیٹ پر بیٹھے بیٹھے اس طرح سوئے کہ اگر پیچھے سے سیٹ کا سہارا ہٹا دیا جائے تو وہ گر پڑے،تو  ایسی پوزیشن میں  سیٹ پر سونے سےوضو ٹوٹ جائے  گا، اور اگر سیٹ کا سہار ا  ہٹانے سے نہ گرے تو وضو برقرار رہے گا، اور اگر سیٹ پر لیٹ کر سوجائے تو اس کی وضو بہرحال ٹوٹ جائے گا۔

اللباب شرح الکتاب میں ہے:

" (أو مستنداً إلى شيء) أي: معتمداً عليه، لكنه بحيث (لو أزيل) ذلك الشيء المستند إليه (لسقط) النائم؛ لأن الاسترخاء يبلغ نهايته بهذا النوع من الاستناد، غير أن السند يمنع من السقوط، بخلاف النوم حالة القيام والقعود والركوع والسجود في الصلاة وغيرها وهو الصحيح؛ لأن بعض الاستمساك باق، إذ لو زال لسقط فلم يتم الاسترخاء، هداية. وفي الفتح: وتمكن المقعدة مع غاية الاسترخاء لا يمنع الخروج؛ إذ قد يكون الدافع قوياً خصوصاً في زمننا لكثرة الأكل فلا يمنعه إلا مسكة اليقظة اهـ".

(اللباب شرح الكتاب: كتاب الطهارة (1/ 9)، ط. دار الكتاب العربي)

شرح فتح القدیر میں ہے:

" قوله: ويبلغ الاسترخاء الخ ظاهر المذهب عن أبى حنيفة عدم النقض بهذا الاستناد ما دامت المقعدة مستمسكة ؛ للأمن من الخروج. والانتقاض مختار الطحاوى اختاره المصنف والقدورى؛ لأن مناط النقض الحدث لاعين النوم فلما خفي بالنوم أدير الحكم على ما ينتهض مظنة له، ولذا لم ينقض نوم القائم والراكع والساجد، ونقض في المضطجع؛ لأن المظنة منه ما يتحقق معه الاسترخاء على الكمال، وهو في المضطجع، لا فيها، وقد وجد في هذا النوع من الاستناد إذ لا يمسكه إلا السند، وتمكن المقعدة مع غاية الاسترخاء لا يمنع الخروج ؛ إذ قد يكون الدافع قويًا، خصوصًا في زماننا؛ لكثرة الأكل، فلا يمنعه إلا مسكة اليقظة".

(شرح فتح القدير: كتاب الطهارة، فصل في نواقض الوضوء (1/ 47، 48)،ط. دار الفكر، مكان النشر: بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں