بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گانے والی ویڈیو اور تصویر کولائک کرنے کا حکم


سوال

فیس بک میں گانے والی ویڈیو کو یا کسی انسان یا جاندار کی تصویر کو لائک کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  گانے والی ویڈیوز اور جاندار کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ڈالنا اور اس کو لائک کرنایا اس پر تائیدی تعلیقات(comments) کرنا  معصیت پر داد  دینا ہے جو کہ سراسر شرعًا ناجائز ہے ، اوریہ  گناہ کے کام میں تعاون کرنے کے مترادف ہےچنانچہ ہر مسلمان کے  لیے  اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔

اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد ہے :

"قال الله تعالى:وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ." (المائدة: 2)

حدیث شریف میں ہے :

"عن عبد الله بن مسعود يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون."

(صحيح مسلم،كتاب اللباس،باب تحريم صورة الحيوان،ج2،ص201،دار إحياء التراث العربي)

فتاوی شامی میں ہے :

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان وقال وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى."

(ج2،ص416،باب ما يفسد الصلوة و مايكره فيها،سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311101244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں