بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو القعدة 1446ھ 22 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

گندم پر بلی کے پاخانہ کرنے کی صورت میں پاکی کا طریقہ


سوال

گندم سکھانے کے لیے رکھی، تواس کے اوپر بلی نے پاخانہ کر دیا ،اس کا کیا کیا جائے؟

جواب

صورت مسئولہ میں جس گندم پر بلی نے پاخانہ کیا ہے ، اس گندم کے دانوں کو تین مرتبہ دھویالیا جائے، ہر بار دھونے کے بعد کچھ دیر انتظار کی جائے کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے ، یوں تین بار دھونے سے وہ گندم پاک ہوجائے گی۔ اگر بلی کے  پاخانہ زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے گندم میں اس کے اثر آنے کا بھی خدشہ ہو تو ہر مرتبہ دھونے کے بعد خشک ہونے کا انتظار کیا جائے ، خشک ہوجانے کے بعد دوسری اور تیسری بار دھویا جائے ، تاکہ اثر بھی ختم ہوجائے ۔اس سے گندم پاک ہوجائے گی ۔ 

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي."

(کتاب الطھارة،الباب السابع فى النجاسة وأحکامھا،الفصل الأول فى تطھىر الأنجاس،ج: 1،ص: 42،ط:بولاق  مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144611101059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں