بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گندی چھینٹیں پڑنے کا کیا حکم ہے؟


سوال

کپڑے دھوتے وقت گندی چھینٹیں پڑنے کاکیا حکم ہے  ؟کیا ایسے کپڑوں میں نماز درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ناپاک کپڑے کی چھینٹیں بھی ناپاک ہیں،  جس کپڑے یا بدن کے جس حصے کو لگیں گی تو اس کو بھی ناپاک کردیں گی؛ لہٰذا صورتِ  مسئولہ میں ناپاک کپڑوں  کی چھینٹیں بدن یا کپڑوں کے جس حصے کو لگتی ہیں، وہ حصہ ناپاک ہوجاتا ہے۔ ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے، نماز سے پہلے اس جگہ کو پاک کرنا ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"لف طاهر في نجس مبتل بماء إن بحيث لو عسر قطر تنجس وإلا لا".

(ج:1، ص: 346، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144205200508

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں