بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گانے سننے كا حكم


سوال

گانے سننا كيسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں گانے سننا ناجائز ہے اس لیے کہ اس میں موسیقی ہوتی ہے جو کہ ممنوع ہے اور اگر گانے کے الفاظ خلاف شرع ہوں مثلاً گناہ پر ابھارنے والے، تو ایسے گاننے سننے میں مزید قباحت بڑھ جاتی ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے :

"أقول: وفي شهادات فتح القدير بعد كلام عرفنا من هذا أن التغني المحرم ما كان في اللفظ ما لا يحل كصفة الذكور والمرأة المعينة الحية ووصف الخمر المهيج إليها والحانات والهجاء لمسلم أو ذمي إذا أراد المتكلم هجاءه لا إذا أراد إنشاده للاستشهاد به أو ليعلم فصاحته وبلاغته، وكان فيه وصف امرأة ليست كذلك أو الزهريات المتضمنة وصف الرياحين والأزهار والمياه فلا وجه لمنعه على هذا، نعم إذا قيل ذلك على الملاهي امتنع وإن كان مواعظ وحكما للآلات نفسها لا لذلك التغني اهـ ملخصا."

(كتاب الحظر ولإباحة، ج6، ص349، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں