بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گیم کھیل کر لیول بڑھانے کی صورت میں ملنے والی اجرت کا حکم


سوال

آن لائن ایک گیم ہے جو بچے کمپیوٹر پر کھیلتے ہیں گیم کا نام ہے ویلیو رینٹ۔ اس گیم کو کھیل کر اس کے لیول بڑھانے ہوتے ہیں جس کی اجرت ملتی ہے ۔ آپ جناب سے معلوم کرنا تھا کیا یہ اجرت لینا جائز ہے۔ اور یہ گیم کھیلنا جائز ہے ۔ تحریری طور پر ہماری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ گیم کھیلنا اور اس پر  اجرت لینا شرعا جائز نہیں ہے اور یہ اجرت حلال نہیں ہے۔

بدائع الصنائع  میں ہے:

"ومنها أن تكون المنفعة مقصودة يعتاد استيفاؤها بعقد الإجارة ويجري بها التعامل بين الناس؛ لأنه عقد شرع بخلاف القياس لحاجة الناس ولا حاجة فيما لا تعامل فيه للناس فلا يجوز استئجار الأشجار لتجفيف الثياب عليها والاستظلال بها؛ لأن هذه منفعة غير مقصودة من الشجر ولو اشترى ثمرة شجرة ثم استأجر الشجرة لتبقية ذلك فيه لم يجز؛ لأنه لا يقصد من الشجر هذا النوع من المنفعة وهو تبقية الثمر عليها فلم تكن منفعة مقصودة عادة وكذا لو استأجر الأرض التي فيها ذلك الشجر يصير مستأجرا باستئجار الأرض، ولا يجوز استئجار الشجر وقال أبو يوسف: إذا استأجر ثيابا ليبسطها ببيت ليزين بها ولا يجلس عليها فالإجارة فاسدة؛ لأن بسط الثياب من غير استعمال ليس منفعة مقصودة عادة وقال عمرو عن محمد في رجل استأجر دابة ليجنبها يتزين بها: فلا أجر عليه؛ لأن قود الدابة للتزين ليس بمنفعة مقصودة ولا يجوز استئجار الدراهم والدنانير ليزين الحانوت، ولا استئجار المسك، والعود وغيرهما من المشمومات للشم؛ لأنه ليس بمنفعة مقصودة ألا ترى أنه لا يعتاد استيفاؤها بعقد الإجارة والله عز وجل الموفق."

(کتاب الاجارۃ، فصل فی شرائط رکن الاجارۃ ج نمبر ۴ ص نمبر ۱۹۲، دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں