بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلط جملہ کہا، جس کے کفریہ کلمہ ہونے میں شک ہے


سوال

مجھے یہ مسئلہ پوچھنا ہے میں ایک آدمی کے ساتھ بات کر رہا تھا تو مجھے غصہ آیا تو میں نے اس کو ایسا بول دیا: ’’ گانڈو  کا بند‘‘،   بس صرف اتنا بول دیا اور جو ’’بند ‘‘  لفظ ہے نہ  اس کا پورا الفاظ  بندہ  یا بندے  بولا ہے  میں نے،  صرف ’’ ۔۔۔کا بند‘‘  بولا پھر خاموش ہوگیا،  میں اب بہت زیادہ پریشان ہوں  آپ بتائیں اس سے ایمان پر فرق تو  نہیں  پڑتا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  ایسے قبیح الفاظ استعمال کرنا شرم و حیاء کے خلاف اور باعثِ  گناہ ہے، اس پر توبہ استغفار کرے البتہ اس لفظ سےایمان پر کوئی فرق نہیں پڑا، لیکن ایسے الفاظ کا استعمال ایمان والوں کی شان کے خلاف ہے، لہٰذا آئندہ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے احتیاط کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و من ‌تكلم ‌بها مخطئًا أو مكرهًا لايكفر عند الكل، ‌و من ‌تكلم ‌بها عامدًا عالمًا كفر عند الكل."

(‌‌باب المرتد،ج:4، ص:224،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں