بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1446ھ 14 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

غلطی سے سحری کا وقت ختم ہوجانے کے دس منٹ بعد روزہ بند کرنا


سوال

ہمیں روزے میں وقت کا اندازا  نہیں تھا، ہم نے 4:40 پر روزہ بند کیا، جب کہ بعد میں معلوم ہوا کہ روزہ تو  4:29 پر بند ہونا تھا تو اب ہمارا روزہ ہوجائے گا؟

جواب

اگر سحری کا آخری وقت 4:29  تک تھا اور آپ لوگوں نے غلطی سے  4:40 پر  کھانا پینا بند کیا تو اس دن کا روزہ ادا نہیں ہوگا، بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی، البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 405):
"أو تسحر أو أفطر يظن اليوم) أي الوقت الذي أكل فيه (ليلاً و) الحال أن (الفجر طالع والشمس لم تغرب) لف ونشر ويكفي الشك في الأول دون الثاني عملاً بالأصل فيهما ولو لم يتبين الحال لم يقض في ظاهر الرواية، والمسألة تتفرع إلى ستة وثلاثين، محلها المطولات (قضى) في الصور كلها (فقط).

الفتاوى الهندية (1/ 194):
"تسحرّ على ظن أن الفجر لم يطلع، وهو طالع أو أفطر على ظنّ أنّ الشمس قد غربت، ولم تغرب قضاه، ولا كفارة عليه؛ لأنه ما تعمد الإفطار، كذا في محيط السرخسي.. فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں