بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گلی میں ٹینٹ لگا کر ولیمہ کرنے کا حکم


سوال

کیا گلی میں ٹینٹ لگا کر ولیمہ کرنا درست ہے؟

٢٥ ستمبر کی شادی ہے اس لیۓ جلد سے جلد بتا دیں۔

جواب

سڑک کا یا گلی کے ساتھ  چونکہ حقوقِ عامہ  متعلق  ہے، لہذا صاحب حق یعنی گلی کے راہ گیروں کی اور  سرکار کی  اجازت  کے بغیر ایسا کرنے کی شرعا اجازت نہ ہوگی، البتہ اجازت ملنے پر بھی اس انداز سے  ٹینٹ لگایا جائے کہ گزرنے والوں کو تکلیف نہ ہو، کیونکہ احادیث میں راستوں پر مجلسیں لگانے کی ممانعت آئی ہے، اور مجبوری کی صورت میں ایذا رسانی سے بچتے ہوئے مجلس کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

شرح النووی علی مسلم میں ہے:

(بَاب النَّهْيِ عَنْ الْجُلُوسِ فِي الطُّرُقَاتِ وَإِعْطَاءِ الطَّرِيقِ حَقَّهُ)

[2121]قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (إياكم والجلوس فى الطرقات قالوا يارسول الله مالنا بُدٌّ مِنْ مَجَالِسِنَا نَتَحَدَّثُ فِيهَا قَالَ فَإِذَا أبيتم إلاالمجلس فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ قَالُوا وَمَا حَقُّهُ قَالَ غَضُّ الْبَصَرِ وَكَفُّ الْأَذَى وَرَدُّ السَّلَامِ وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ) هَذَا الْحَدِيثُ كَثِيرُ الفوائد وهومن الْأَحَادِيثِ الْجَامِعَةِ وَأَحْكَامُهُ ظَاهِرَةٌ وَيَنْبَغِي أَنْ يُجْتَنَبَ الْجُلُوسَ فِي الطُّرُقَاتِ لِهَذَا الْحَدِيثِ وَيَدْخُلُ فِي كَفِّ الْأَذَى اجْتِنَابُ الْغِيبَةِ وَظَنِّ السُّوءِ وَإِحْقَارِ بَعْضِ الْمَارِّينَ وَتَضْيِيقِ الطَّرِيقِ وَكَذَا إِذَا كَانَ الْقَاعِدُونَ مِمَّنْ يَهَابُهُمُ الْمَارُّونَ أَوْ يَخَافُونَ مِنْهُمْ وَيَمْتَنِعُونَ مِنَ الْمُرُورِ فِي أَشْغَالِهِمْ بِسَبَبِ ذَلِكَ لكونهم لا يجدون طريقا إلاذلك الْمَوْضِعِ  (  كتاب اللباس و الزينة، 14 / 102، ط: دار إحياء التراث العربي) ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں