بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید پر گلے ملنے کا حکم


سوال

عید پر گلے   ملنے کا حکم کیا ہے؟ اوراس پر کوئی حدیث ہے کہ ناملیں؟

جواب

عید کے موقع پر معانقہ کوسنت نہ سمجھا جائے، صرف اظہارِ محبت و حُسنِ سلوک کے لیے کوئی گلے ملتاہے تو جائزہے۔ اس سلسلے میں کوئی حدیث ہمیں نہیں ملی۔

کفایت المفتی (3 /302)میں ہے:

’’عیدین میں معانقہ کرنا یا عید کی تخصیص سمجھ کر مصافحہ کرنا شرعی نہیں، بلکہ محض ایک رسم ہے‘‘۔

(کتاب الصلاۃ،چھٹا باب:عیدین کی نماز،عنوان:عید کے دن گلےملنا، ط: دارالاشاعت، کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200693

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں