بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر سیاسی امام کی اقتدا


سوال

 کیا غیر سیاسی امام کی اقتدا  میں نماز ادا نہیں ہوتی یعنی امام کا سیاسی ہونا ضروری ہے؟

جواب

  امامت کے لیے ضروری ہے کہ امام عاقل بالغ ہو ،صحیح العقیدہ ہو ،قرآن شریف صحیح پڑھتا ہو ،نماز کے ضروری احکام سے واقف ہو ۔امامت کے لیے سیاسی ہونا یا غیر سیاسی ہونا شرط نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(‌و الأحق ‌بالإمامة الأعلم بأحكام الصلاة فقط صحة و فسادًا بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة ثم الأورع) أي الأكثر اتقاء للشبهات. و التقوى: اتقاء المحرمات)."

(باب الامامة، ج: 1، ص: 557، ط: سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"الأولى بالإمامة أعلمهم بأحكام الصلاة. هكذا في المضمرات وهو الظاهر. هكذا في البحر الرائق هذا إذا علم من القراءة قدر ما تقوم به سنة القراءة هكذا في التبيين ولم يطعن في دينه. كذا في الكفاية وهكذا في النهايةويجتنب الفواحش الظاهرة."

(باب في الإمامة،‌‌ الفصل الثاني في بيان من هو أحق بالإمامة، ج: 1، ص: 83، ط: دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں