بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء کرام کی بعثت کی زمانی ترتیب


سوال

عرض یہ تھی کہ قرآن میں 26 انبیاء کے نام مذکور ہیں، جب کہ حدیث میں تین نبیوں(شیث، خضر اور یوشع بن نون) کا ذکر ملتا ہے، انبیاء کے نام سے تو ہم آگاہ ہیں، لیکن ان کے زمانے کا ہمیں علم نہیں، یعنی وقت کے اعتبار سے کون سے نبی مقدم ہیں اور کون سے  نبی بعد میں مبعوث  ہوئے، میں نے اس سے متعارف ہونے کی حتی المقدور کوشش کی ، لیکن تقریبا صحیح ترتیب معلوم نہ ہوسکی،برائے کرم ان تمام انبیاء کے نام زمانے کے اعتبار سے بالترتیب بیان فرما دیں کہ پہلے آدم علیہ السلام آئے ،پھر شیث پھر ادریس الی آخرہ۔

جواب

وہ انبیاء کرام جن کا قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ میں ذکر آیا ہے، ان کی کل تعدادہماری تلاش کےمطابق   32ہیں ، ان کی زمانی ترتیب کچھ یوں ہے:

1۔آدم علیہ السلام، 2۔شیث علیہ السلام، 3۔ ادریس علیہ السلام، 4۔ نوح علیہ السلام، 5۔ ہود علیہ السلام، 6۔ صالح علیہ السلام، 7۔ ابراہیم علیہ السلام، 8۔ لوط علیہ السلام، 9۔شعیب علیہ السلام، 10۔ اسمٰعیل علیہ السلام، 11۔ اسحٰق علیہ السلام، 12۔یعقوب علیہ السلام، 13۔ یوسف علیہ السلام  14۔ ایوب علیہ السلام، 15۔ ذوالکفل علیہ السلام،16۔ یونس علیہ السلام، 17۔ موسی علیہ السلام، 18۔  ہارون علیہ السلام، 19۔ یوشع بن نون علیہ السلام، 20۔ حزقیل علیہ السلام، 21۔ الیاس علیہ السلام، 22۔ یسع علیہ السلام،  23۔داؤد علیہ السلام، 24۔ سلیمان علیہ السلام، 25۔ شعیا بن امصاء علیہ السلام، 26۔ ارمیاءبن حلقیاعلیہ السلام، 27۔ دانیال علیہ السلام، 28۔ عزیرعلیہ السلام، 29۔ زکریاعلیہ السلام، 30۔یحیی علیہ السلام، 31۔عیسیٰ علیہم و علی نبینا علیہ الصلوٰۃ والتسلیمات، 32۔ اور حضرتِ محمد مصطفیﷺ ۔(ماخوذ از البدایہ والنہایہ)

اس حوالے سے مزید تفصیل سیرت کی کتابوں( البدایہ و النہایہ، معجزات النبی وغیر ہ)میں ملاحظہ فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100596

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں