بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلموں کے برتنوں کو استعمال کرنے کا حکم


سوال

ہمارے ہاں شادی میں جو برتن استعمال ہوتے ہیں اور اُن برتن کو غیر مسلم بھی استعمال کرتےہیں اور اُن کی شادیوں میں خنزیر بھی بنتا ہے، کیا ایسے برتن میں ہم بھی شادی کا کھانا بنا سکتے ہیں یانہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ برتنوں پر اگر ظاہراً کوئی نجاست نہیں لگی ہو اورمسلمانوں کو ان برتنوں کی ضرورت بھی ہو، تو دھو کر پاک صاف کرنےکے بعد ان برتنوں کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اگر اس کے متبادل برتن ہوں، تو ان برتنوں سے اجتناب کر کے پاک صاف برتنوں کا استعمال کریں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"قال محمد - رحمه الله تعالى - ويكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها قبل الغسل جاز ولا يكون آكلا ولا شاربا حراما وهذا إذا لم يعلم بنجاسة الأواني فأما إذا علم فإنه لا يجوز أن يشرب ويأكل منها قبل الغسل ولو شرب أو أكل كان شاربا وآكلا حراما."

(کتاب الکراهية،ج: 5،ص: 347، ط: دار الفکر)

البحر الرائق میں ہے:

’’قال محمد - رحمه الله تعالى-: يكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها جاز إذا لم يعلم بنجاسة الأواني وإذا علم حرم ذلك عليه قبل الغسل، والصلاة في ثيابهم على هذا التفصيل ولا بأس بطعام اليهود والنصارى من أهل الحرب ولا فرق بين أن يكونوا من بني إسرائيل أو من نصارى العرب ولا بأس بطعام المجوس كلها إلا الذبيحة وفي التتمة يكره للمسلم دخول البيعة والكنيسة؛ لأنها مجمع الشياطين. اهـ. .‘‘

(ج:8، ص:232، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504100048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں